فیصل آباد: خاتون‘ نوجوان‘ 2 بچوں: ڈسکہ میں نشئی دوست کی بیوی سے زیادتی
فیصل آباد‘ ڈسکہ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) اوباش افراد نے دو خواتین اور دو بچوں‘ نوجوان کو ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سمن آباد کے علاقہ عبداللہ کالونی میں ملزم ذکی رحمان نے اسحاق کے بیٹے (ح) احمد، تھانہ نشاط آباد کے علاقہ 100 ج ب میں دو ملزموں نے الیاس کے گیارہ سالہ بیٹے (ع)‘ تھانہ ترکھانی کے علاقہ 219 گ ب میں فیصل وغیرہ دو ملزمان نے سکینہ بی بی اور تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ 550 گ ب میں ملزم ابراہیم نے خادم کی جواں سال بیٹی (ن) کو اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ تھانہ صدر جڑانوالہ پولیس رپورٹ کے مطابق 58 گ ب کے رہائشی نصراللہ نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ حمزہ وغیرہ چھ افراد نے ایک سال قبل میرے پندرہ سالہ بیٹے (ع) کو ورغلا کر اپنے ساتھ لے جا کر اسلحہ کے زور پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور اس کی برہنہ ویڈیو بنا لی۔ بعد ازاں ملزمان بلیک میل کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دے کر مختلف اوقات میں اسے زیادتی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ صدر جڑانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈسکہ میں اوباش ملزم نے نشئی دوست کی بیوی کے ساتھ زیادتی کر ڈالی۔ شیخوپورہ کی خاتون (ش)کا خاوند اسلم جوکہ نشہ کا عادی تھا وہ گھر سے غائب ہوگیا تو اس کی بیوی نے اس کے دوست ارسلان سکنہ گلوٹیاں موڑ کے ساتھ رابطہ کیا جس نے بتایا کہ وہ اس کے پاس ہے۔ گزشتہ روز خاتون اپنے خاوند کو لینے گلوٹیاں موڑ آئی تو اوباش ارسلان ہمراہ اعجاز اس کو اپنے ساتھ ایک خالی مکان میں لے گئے جہاں پر ملزم ارسلان نے خاتون کے ساتھ زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔