نیوزی لینڈ کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 10افراد جھلس کر ہلاک،متعددزخمی
آکلینڈ(آئی این پی)نیوزی لینڈ کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 10افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ آگ کسی نے جان بوجھ کر لگائی تھی تاہم اس حوالے سے تفتیش جاری ہے، یہ واقعہ ویلنگٹن میں پیش آیا ہے، آگ مقامی وقت کے مطابق نصف شب کو ساڑھے12بجے لگی تھی۔