• news

یوکرائنی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رشوت کے الزام میں گرفتار

لاہور (نیٹ نیوز) یوکرائن کی سپریم کورٹ کے سربراہ کو مبینہ رشوت کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گرفتار کئے گئے شخص پر 27 لاکھ ڈالر رشوت لینے کا الزام ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرائنی پراسیکیوٹر نے گرفتار شخص کا نام ظاہر نہیں کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یوکرائنی سپریم  کورٹ کی سربراہی چیف جسٹس ویسولود نیازیف کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن