• news

سوات ، سکول وین پر پولیس اہلکار کی فائرنگ،ایک بچی جاں بحق،6 زخمی

سوات (نامہ نگار)سوات کے علاقے منگلور میں نجی سکول سنگوٹہ کے سکول وین پر سکیورٹی گار ڈ پولیس اہلکار کی فائرنگ،گولیاں لگنے سے ایک بچی جاں بحق جبکہ6زخمی ہوگئیں 2 بچیوں کی حالت تشویشناک ہے، گزشتہ رو ز چھٹی کے وقت سنگوٹہ سکول سے گھروں کو جانے والی بچیوں کی وین پر پولیس اہلکار عالم خان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک بچی عائشہ موقع پر جاں بحق جبکہ دیگر 6 بچیا ں عریشہ بی بی دختر عابد سکنہ آلہ آباد چارباغ، علی شان ولد رضا خان ساکن چارباغ، حورین دختر واجد سکنہ آلہ آباد، وجیہہ بی بی دختر ایوب سکنہ چارباغ اور ناہید بی بی دختر شاہ وزیر خان سکنہ چارباغ زخمی ہوگئیں جنہیںعلاج کیلئے سیدوشریف ہسپتال منتقل کیاگیا ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سوات شفیع اللہ اور ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ وزیر موقع پر پہنچ گئے ، فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ڈی پی او کے مطابق واقعہ اتفاقیہ لگ رہا ہے تاہم گرفتار اہلکار سے حقائق معلوم کئے جارہے ہیں، بتایا جا رہا ہے کہ مبینہ طور پر مذکورہ اہلکار کا دماغی توازن درست نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن