• news

منچن آباد:سابق صوبائی وزیر شوکت علی لالیکا پر ایک کروڑ 80 لاکھ روپے خورد برد کا مقدمہ

منچن آباد( نامہ نگار)سابق صوبائی وزیر پنجاب میاں شوکت علی لالیکا پر ایک کروڑ 80 لاکھ روپے خورد برد کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا، تھانہ گھمنڈ پور میں آفتاب احمد جوئیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ، ایف آئی آر میں مدعی نے الزام عائد کیا ہے اس نے اپنے بھائی کو لاہور گھر کی خریداری کے سلسلہ میں پیسے بھجوانے تھے، میاں شوکت علی لالیکا اور میاں مظہر حسین آرائیں کو رقم لاہور پہنچانے کے لئے امانتاً دی لیکن میرے بھائی کو ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کی رقم نہ تو پہنچائی گئی اور نہ ہی واپس کی گئی، میاں شوکت علی لالیکا نے  مقدمہ کو بے بنیاد اور مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن