• news

وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو 2دن کی مہلت دیدی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تفصیلات فراہم نہ کرنے پر وزارت بین الصوبائی رابطہ نے سخت برہمی کا اظہار  کرتے ہوئے پی سی بی کو ایک اور مراسلہ بھیج دیا ہے جس کے مطابق 20اپریل کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی سے4ماہ کی رپورٹ طلب کی گئی تھی لیکن 7روز کے مقررہ وقت میں وزارت کورپورٹ جمع نہیں کرائی گئی۔رپورٹ میں کرکٹ بورڈ کے مالی معاملات، تعیناتیوں اور ریجنل انتخابات کی تفصیل طلب کی گئی ہے۔ ہدایت کی گئی ہے کہ اگلے 2 روز میں رپورٹ وزارت کو جمع کرادی جائیںورنہ معاملہ ہائر اتھارٹی تک پہنچایا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن