انٹر بنک ڈالر 44 پیسے، اوپن مارکیٹ میں 2 روپے مہنگا
کراچی (کامرس رپورٹر) ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق بدھ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی انٹر بنک قدر میں 44پیسے کی تیزی سے قیمت فروخت 284.96 روپے سے بڑھ کر 285.40روپے پر آ گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2روپے کے اضافے کے بعد 296روپے سے بڑھ کر298روپے پر پہنچ گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت فروخت 322روپے اوربرطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 370روپے پر مستحکم رہی۔ سعودی ریال کی قیمت فروخت 50پیسے بڑھ کر 79.50روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت1روپے کی تیزی سے81.50روپے پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 18ڈالر کم ہو کر 1988ڈالر پر آگیا جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں اورفی تولہ سونے کی قیمت2لا کھ 33ہزار 100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 99ہزار 846روپے پر برقرار رہی۔ جبکہ فی تولہ چاندی کے بھاؤ بھی 2950روپے پر مستحکم رہے۔