پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن پر آوازیں اٹھانے والے بے ایمان: مریم نواز
لاہور (نیٹ نیوز) مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن پر آوازیں اٹھانے والے دراصل بے ایمان ہیں۔ ٹوئٹر پر بیان میں مریم نواز نے کہا پی ٹی آئی جیسے گینگ کے خلاف اقدامات کو جو بھی سیاسی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن قرار دے رہا ہے وہ فکری طور پر بے ایمان ہے۔ پی ٹی آئی ہمیشہ سے ایک گینگ تھی، جسے غلط وجوہات کی بنیاد پر جنم دیا گیا اور تشدد، تباہی، بدتمیزی کے سوا کبھی کسی چیز کے لیے کھڑی نظر نہیں آئی۔ ان کو بنا روک ٹوک کے ایک سیاسی جماعت کی حیثیت سے کام کرنے کی اجازت دی گئی جس کے نتیجے میں 9 مئی کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔