• news

وزارت خارجہ میں اصلاحات جاری،جنوبی کوریا سے تاریخی تعلقات: بلاول

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شیئر پاکستان پورٹل کی افتتاحی تقریب کہا ہے کہ شیئر پاکستان پورٹل کے قیام سے عوامی اور ادارہ جاتی سفارتکاری بہتر ہو گی جس سے پاکستان کا بہتر تشخص اجاگر ہو گا۔ تفصیلا ت کے مطا بق وزارت خارجہ میں شیئر پاکستان پورٹل کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خا رجہ بلا ول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزارت خارجہ کے امور میں بہتری کیلئے اصلاحات کی جا رہی ہیں۔ اس پورٹل کے قیام سے عوامی اور ادارہ جاتی سفارتکاری میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پورٹل کے ذریعے پاکستان کا مثبت تشخص پوری دنیا کے سامنے اجاگر کیا جائے گا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں جنوبی کوریا کے سفیر سوسنگ پئیو کی ملاقات ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزارت خارجہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان تاریخی اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ جنوبی کوریا کے تاجروں کیلیے پاکستان میں ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔  وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری  نے کہا کہ پاکستان جنوبی کوریا کو مختلف شعبوں میں تربیت یافتہ انسانی وسائل فراہم کر رہا ہے اور اس کو مذید فروغ دینا چاہتا ہے۔ عراق کے سفیر حامد عبا س لفتا نے وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ جس میں وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور عراق کے درمیانْ گہرے برادرانہ تعلقات مذہب اور مشترکہ اقدار پرمبنی ہیں۔ پاکستان مشکل کی ہر گھڑی میں عراقی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن