ہمیں سزا، 60ارب کی کرپشن والے کا استقبال، ایسے عدل کا کون احترام کریگا: نواز شریف
لندن+اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سوال کیا ہے کہ ہمیں سزا اور 60 ارب کی کرپشن والے کا استقبال، ایسے عدل کا کون احترام کرے گا؟۔ اپنے ٹویٹ میں نواز شریف نے کہا کہ بیٹے سے چند ہزار درہم تنخواہ نہ لینے پر مجھے نا اہل کروا کر جیل میں پھینک دیا گیا جبکہ دوسری طرف ایک ثابت شدہ کرپٹ کو صادق اور امین بنا کر گستاخی کی گئی۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ہمیں سزا سنانے والے 60 ارب روپے کی کرپشن کرنے والے شخص کا استقبال کرتے ہیں، ایسے عدل کا کون احترام کرے گا۔