• news

ملکی صورتحال پر رنجیدہ،نظام کو انا کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے:سعد رضوی

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال دیکھ کر دل رنجیدہ ہوتا ہے۔ ملکی نظام کو انا کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے۔ حکمران طبقہ پہلے کی طرح آج بھی لوٹ مار اور اپنی کرپشن کے کیس ختم کرنے میں مصروف ہے۔ نااہل حکمرانوں نے ایک سال میں ملک کے اندر تاریخی مہنگائی کردی ہے۔ ہر طبقہ پی ڈی ایم حکومت کی تباہ کن پالیسیوں سے متاثر ہے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ ملکی معاشی صورتحال بدترین ہوتی جارہی ہے۔ حکمران طبقہ خواب غفلت سے بیدار ہونے کو تیار نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن