• news

ایشیا کپ تنازعہ: نائب صدر اے سی سی کی جے شاہ سے ملاقات متوقع

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشیا کپ2023 ء کے معاملے پر ایشین کرکٹ کونسل کے نائب صدر پنکج کھیم جی اور بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ کی 24 گھنٹوں میں ملاقات متوقع ہے۔ دونوں عہدیداروں کے درمیان ملاقات آئندہ 24 گھنٹے میں کسی بھی وقت ہوسکتی ہے جس میں نائب صدر پنکج کھیم جی ملاقات میں پی سی بی کا ترمیم شدہ ہائبرڈ ماڈل پیش کریں گے۔اے سی سی اے کے نائب صدر جے شاہ کو گزشتہ ہفتے دبئی میں نجم سیٹھی کیساتھ ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن