ایشیا کپ کیلئے تجویز نہیں دیکھی‘نیوٹرل وینیو پر کھیلا جائے : بی سی سی آئی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کیلئے نئی تجویز نہیں دیکھی لیکن ہمارے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔چاہتے ہیں ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر کھیلا جائے اور یہ وینیو متحدہ عرب امارات نہ ہو، وہاں بہت گرمی ہے اس لیے کھلاڑیوں کی انجریز کا خطرہ مول نہیں لے سکتے۔ سری لنکا ٹورنامنٹ کیلئے بہترین جگہ ہے، اس وقت تک ہم نے ایشیا کپ کے بائیکاٹ کرنے کے بارے میں بات نہیں کی۔