انٹربنک میں ڈالر 22 پیسے مہنگا‘ سونے کی قیمت 500 روپے تولہ بڑھ گئی
کراچی (کامرس رپورٹر) جمعرات کے روز انٹربنک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔ سٹیٹ بنک کے مطابق انٹربنک میں ڈالر کی قدر 22 پیسہ اضافہ سے 285.40 روپے کی سطح سے بڑھ کر 285.62 روپے کی سطح پر آگئی۔ جبکہ مقامی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 298 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت فروخت 1 روپے اضافہ سے 323 روپے اور برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت فروخت 2 روپے اضافہ سے 372 روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ سعودی ریال کی قیمت 79.80 روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 81.50 روپے رہی۔ دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت 500 روپے اضافہ سے 2 لاکھ 33 ہزار 600 روپے تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت 428 روپے اضافہ سے 2 لاکھ 274 روپے رہی۔ جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کمی سے 2900 روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔