بھارتی فوجی کیمپ میں کرنٹ سے زخمی ہونے والا کشمیری نوجوان شہید
سری نگر(کے پی آئی) شمالی کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ میں بجلی کے کرنٹ سے زخمی ہونے والاایک کشمیری نوجوان مارا گےا ہے سوپور میں بھارتی فوج کے ایک یونٹ میں کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہونے والا نوجوان جمعرات کو سری نگر کے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ 26سالہ دانش بجلی کا کرنٹ لگنے سے اس وقت شدید زخمی ہو اتھا جب بھارتی فوج کی ایک یونٹ نے اسے گزشتہ ہفتے سوپور قصبے میں اپنے کیمپ کے قریب سی سی ٹی وی کیمرے لگانے پر مجبور کیا ۔فوجی بجلی کی سپلائی کاٹے بغیر نوجوان سے سی سی ٹی وی کیمرے لگوا رہے کہ اس دوران وہ کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہوا ۔ واقعے کے خلاف متاثرہ نوجوان کے اہلخانہ اور دیگر لوگوں نے ز بردست احتجاج کیا تھا۔ نوجوان آج سرینگر کے ایک ہسپتال میں چل بسا۔