• news

 رانا ثنا سے قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن الثانی کی ملاقات 

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن الثانی نے ملاقات کی پاکستان اورقطر کے درمیان دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی قطری سفیر نے قطر میں پاکستانیوں کی افرادی قوت میں اضافے کی خواہش کا اظہارکیا ہے قطر میں ڈھائی لاکھ پاکستانی برسرروزگار ہیں قطر میں موجود پاکستانی افرادی قوت ساڑھے چھ لاکھ تک لے جانے پر اتفاق کیا رانا ثنااللہ نے کہا کہ قطری شہریوں کو پاکستان آمد پر ویزے کی سہولت فراہم کی جائے جائے گی دونوں ممالک نے داخلہ اور سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بھر پور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا پاکستان اور قطر کے درمیان سیاحت اور تجارت کو مزید فروغ دینے کیلئے خصوصی تبادلہ خیال کیاگیا وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان اعتماد کا دائمی رشتہ ہے جنیوا کانفرنس کے دوران پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مالی امدادپرقطرکاشکریہ اداکرتاہوں وزیرداخلہ نے کہا کہ قطر نے ہمیشہ پاکستان کی معاونت کی ہے وزیر داخلہ راناثنااللہ نے امیر قطر کے لیے نیک تمناں کا اظہار بھی کیاقطری سفیر نے فٹ بال ورلڈکپ میں فراہم کردہ سکیورٹی انتظامات پرپاکستان کاخصوصی شکریہ اداکیا۔

ای پیپر-دی نیشن