9 مئی کے واقعات قابل مذمت‘ ملزموں کو نشان عبرت بنایا جائے: قبلہ ایاز
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین اسلامی نظریہ کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی ہے۔ قبلہ ایاز نے بیان میں کہا کہ پوری قوم نے فوجی تنصیبات‘ شہداءکی یادگاروں اور قومی عمارات پر حملوں کی مذمت کی۔ تمام سیاسی جماعتوں اور مذہبی تنظیموں نے اس طرح کے اقدامات کو نامناسب قرار دیا اور مذمت کی۔ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب ہے۔ مسلح افواج قوم کا فخر اور فوجی تنصیبات ملکی دفاع کی ضامن ہیں اور ایسے فوجی تنصیبات اور املاک پر حملے کرنے والوں کو جلد کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔ کونسل نے متفقہ میثاق سیاست کی تجویز پیش کی تھی جو آج کی اہم ترین ضرورت ہے۔