گجرات: سلیم سرور جوڑا کی گرفتاری کے باوجود رہائش پر چھاپہ‘ گھروں کی تلاشی
گجرات (نامہ نگار) تحریک انصاف ضلع گجرات کے صدرچوہدری سلیم سرور جوڑا کی گرفتاری کے باوجود گجرات پولیس کی طرف سے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا اور دونوں گھروں کی تلاشی لی گئی۔ سلیم سرور جوڑا ایک ہفتہ قبل سیشن کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری کروانے کے بعد احاطہ عدالت سے گرفتار کئے گئے، جنہیں 16ایم پی او کے تحت حافظ آباد کی جیل میں بھجوا دیا گیا۔