• news

عمران کو 190 ملین پاؤنڈ کا حساب دینا ہوگا: مفتاح اسماعیل

کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ’’پاکستان کا مالیاتی بحران اور آگے بڑھنے کا راستہ‘‘ کے عنوان پر مذاکرہ سے خطاب کرتے کہا ہے کہ عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کا حساب دینا ہوگا، مجھے جتھوں نے جیل میں ڈالا وہ جانتے تھے کہ میں بے قصور ہوں، مجھ پر دکانداروں  پر ٹیکس کے نفاذ کیلئے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا دباؤ تھا۔ دکانداروں  پر ٹیکس نافذ نہ کرنے کا اعتراف کرتا ہوں، ملک میں سیاست اب دشمنوں  میں تبدیل ہو گئی ہے۔ سیاستدانوں، عدلیہ اور فوج کو مل  بیٹھ کر بحران کا حل نکالنا ہوگا۔ 25 ہزار روپے ماہانہ اجرت کم ہے مہنگائی کے تناسب سے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے سامنے شرط رکھی ہے کہ دوستوں سے6ارب ڈالر لیں، کوئی پاکستان کوڈیفالٹ نہیں دیکھناچاہتا، رواں سال بیرونی ادائیگیوں کے لیے 2ارب ڈالرکی کمی کاسامناہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک بار پھر 1.5ارب ڈالر آئی ایم ایف سے مانگ رہے ہیں، الیکشن کا سال ہے کس طرح سخت بجٹ دیں گے۔سابق وزیرخزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے شرط رکھی دوستوں سے 6 ارب ڈالر لیں، چین نئے قرضے نہیں دے رہا لیکن اے ڈی بی کے ذریعے مدد کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کوئی پاکستان کوڈیفالٹ نہیں دیکھناچاہتا، انھوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے3معاہدوں کی خلاف ورزی کی گئی، پاکستان کے پاس آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا، امید ہے جلد آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجائے گا۔9 مئی کے واقعات کے حوالے سے سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ عسکری تنصیبات کو جلانا بہت شرمناک عمل تھا، بسیں، ایمبولینس اور ریڈیو اسٹیشن جلائے گئے ہم اتنے برے نہیں تھے، جس نے ورغلایا اس کو سزا ملنی چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن