• news

تحریک انصاف مشاورت سے چلتی تو اگلے 10سال بھی اقتدار میں رہتی، چودھری سرور

لاہور(آئی این پی)مسلم لیگ(ق)کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف مشاورت سے چلتی تو اگلے 10سال بھی اقتدار میں رہتی،اپنے ایک بیان میں چودھری سرور نے کہا کہ پاکستانی فوج کے جوان کسی پر حملہ نہیں کر رہے تھے پھر بھی ان پر پتھر اور ڈنڈے برسائے گئے، ہمارا ایک فوجی جوان ان ہزاروں بلوائیوں کا مقابلہ کر سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ ہماری فوج نے تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن