مسجد نبوی میں پہلی مرتبہ خانہ کعبہ کی اشیاء اور غلاف کی نمائش
مدینہ منورہ (اے پی پی) حرمین الشریفین انتظامیہ نے پہلی مرتبہ مسجد نبوی میں خانہ کعبہ کی اشیاء اور اس کے غلاف کی نمائش کا انعقاد کیا ہے۔ پہلی مرتبہ خانہ کعبہ کی اشیاء اور غلاف کی نمائش میں غسل کعبہ میں استعمال ہونے والے آلات سمیت خانہ کعبہ کو معطر کرنے کے لیے استعمال کی جانے والی خوشبویات عود، عرق گلاب ، بخور،غلاف کعبہ کے پرانے ٹکڑے ، خانہ کعبہ کے اندرونی پردے، باب کعبہ کے پردے، قندیلیں، غلاف کعبہ کی سلائی میں کام آنے والی مشین بھی نمائش میں رکھی گئی ہے۔