عمران کی تقاریر نشر کرنے کا حکم دینے کی درخواست ‘ قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
لاہور( این این آئی+ خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی تقاریر کو ٹی وی چینلز پر نشر کرنے کا حکم دینے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا۔دوران سماعت عمران خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے پیمرا کی پابندی کا نوٹیفیکیشن معطل کر رکھا ہے۔