• news

ایف آئی اے کے نوٹس کا اصل مقصد مجھے بلا کر گرفتار کرنا ہے: مونس الٰہی

لاہور (نیٹ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ میڈیا اور سوشل میڈیا سے پتہ چلا ایف آئی اے نے میری طلبی کا نوٹس نکالا ہے وہ کسی اور کیس کی تفتیش میں یہ جاننا چاہتے ہیں۔ یہ 8 ٹرانزکشنز جن کی  کل رقم تقریباً سوا  5 کروڑ بنتی ہے یہ 8 ڈائریکٹ ڈپازٹ میرے اکاؤنٹ میں ہوئے ہیں، یہ کسی اور کے اکاؤنٹ سے میرے اکاؤنٹ میں نہیں آئے۔ یہ رقم متعلقہ سال کے ٹیکس ریٹرن میں ڈکلیئرڈ ہے۔ مونس الٰہی نے کہا ایف آئی اے کو اتنی توفیق ہوتی تو متعلقہ سالوں کے ٹیکس ریٹرن اٹھا کر دیکھ لیتے اور یہ نوٹس نہ نکالتے، نکالنے کا اصل مقصد یہ ہے کہ مجھے وہاں بلاکر کسی اور کیس میں گرفتار کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن