پیپلز لائرز فورم کی تمام صوبائی تنظیمیں تحلیل، آرگنائزنگ کمیٹیاں قائم
لاہور (نامہ نگار) پیپلز لائرز فورم کی تمام صوبائی تنظیمیں توڑ دی گئی ہیں اور آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ پیپلز لائرز فورم کی سنٹرل پنجاب آرگنائزنگ کمیٹی راحیل کامران، زاہد چودھری اور ساجد تنولی، جنوبی پنجاب آرگنائزنگ کمیٹی محمد فیض رسول (ملتان)، سردار عبدالعزیز لوند (ڈی جی خان) اور اختر ہاشمی ایڈووکیٹ پر مشتمل ہوگی۔ قاضی محمد بشیر، عنایت اللہ موریو اور فضل قادر میمن سندھ آرگنائزنگ کمیٹی، خیبر پختونخوا آرگنائزنگ کمیٹی بیرسٹر مسعود کوثر، ولی خان ایڈووکیٹ (پشاور) اور عابد حسین شاہ (ڈی آئی خان) پر مشتمل ہوگی۔ انوار الحق کاکڑ، علاؤالدین خلجی اور علی خان کاکڑ بلوچستان آرگنائزنگ کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ آرگنائزنگ کمیٹیاں، صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر تنظیم کی تشکیل کے لئے سفارشات پیش کریں گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے تنظیموں کی تحلیل اور آرگنائزنگ کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔