پاکستان کی معیشت کیلئے اختیار راستہ انتہائی خطرناک ہے: حماد اظہر
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہاہے کہ پاکستان کی معیشت کیلئے جو راستہ اختیار کیا گیا ہے وہ انتہائی خطرناک ہے۔ اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہاکہ بیرونی مالیاتی فرق خطرناک حد تک بڑھ رہا ہے، جیسے جیسے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو رہے ہیں، اسحاق ڈار ملکی معیشت کو مزید گھٹا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ نا پائیدار لائحہ عمل ملک کو مزید مہنگائی اور بے روزگاری کی طرف دھکیل دے گا۔