• news

وجاہت حسین کے کزن، سیکرٹری سمیت 3 افراد لاپتہ، کو نامعلوم افراد لے گئے

گجرات (نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین کے کزن ، سیکرٹری سمیت 3 افراد لاپتہ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری شفاقت چیمہ، کزن چوہدری ارشد نت، قریبی ساتھی محمد یونس کو موضع گورالہ کے قریب رات گئے پرائیویٹ گاڑیوں میں نامعلوم افراد لے گئے۔ اہل علاقہ اور عزیز و اقارب اپنے طور پر ان کی تلاش کرتے رہے مگر کامیابی نہ ہو سکی۔ ترجمان نت ہائوس کے مطابق گرفتاریاں سیاسی انتقام کا شاخسانہ ہیں۔ اوچھے ہتھکنڈوں سے چوہدری برادران اور عمران خان کو جدا نہیں کیا جا سکتا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے انہیں نامعلوم مقام پر لیجایا گیا جبکہ پولیس کا تینوں کی گمشدگی کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن