سپریم کورٹ نے گوادر تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمن کی ضمانت منظور کرلی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے گوادر تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمن کی ضمانت منظور کرلی ہے عدالت عظمی نے مولانا ہدایت الرحمن کو ضمانت پر رہا کردیاتین لاکھ کے دو ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی ہے جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مقدمہ کی سماعت کی ہے۔