عارف علوی مذاکرات کا بھاشن دینے سے پہلے اپنی پوزیشن واضح کریں، حافظ حمد
اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی مل بیٹھنے اور مذاکرات کا بھاشن دینے سے پہلے اپنی پوزیشن واضح کریںکیا وہ 9مئی کو پی ٹی آئی کی ملک میں تباہی بربادی اور دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں یا نہیںاپنے ایک بیان میں ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ آج ثابت کرنا ہوگا کہ تم تینوں افواج کے کمانڈر انچیف ہو یا عمران خان کے سیکورٹی چیف ہو صدر صاحب واضح کریں پاکستان کے وفادار ہو یا عمران خان کاپاکستان کا صدر ہو یا زمان پارک کا ٹائیگر ثابت کرنا ہوگا کہ تم واقعی کمانڈر انچیف ہو، ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ صدارت سے مستعفی ہوکر ایوان صدر خالی کریں۔