سانحہ9 مئی، ہر پاکستانی حیرت اور پریشانی کی تصویر بن کر رہ گیا
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سانحہ9 مئی نے شہریوں کو شدید غم و غصے میں مبتلا کردیاملکی تاریخ کے76 سالوں میں پہلی مرتبہ دفاع وطن کیلئے قربانیاں دینے والے شہدا اور غازیوں کی یادگاروں کی بے حرمتی کے واقعہ سے ہر پاکستانی حیرت اور پریشانی کی تصویر بن کر رہ گیا ہے شہدائے وطن کی تکریم ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے جسے 9 مئی کے واقعات سے شدید دھچکالگا ہے کیونکہ کوئی پاکستانی کبھی ایسا ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتا ملکی عسکری وسرکاری تنصیبات اور املاک پر حملوں کیساتھ ساتھ شہدا کی یادگاروں کی شہادت کاواقعہ ایک قومی المئے میں بدل گیا ہے ہرجگہ پاکستانی اٹھتے بیٹھتے بدترین شرپسندی کے ان واقعات کو نہ صرف مسلسل کوس رہے ہیں بلکہ ایسی بدترین مجرمانہ جسارت کرنے والوں کے خلاف کڑی سزا کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے تحریک انصاف کی صفوں میں سینئر رہنما اور کارکنان بھی اس صورتحال پر سخت پریشانی کے عالم میں سیاست تک سے دستبرداری کے اعلانات کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں اور پہلے ریاست پھر سیاست کے الفاظ سیاسی رہنمائوں اور کارکنوں کی آوازوں کا حصہ بن چکے ہیں ان کا دوٹوک کہنا ہے کہ مادر وطن کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہدا اور غازیوں کے ہم مقروض ہیں جبکہ9 مئی کے سانحہ نے ہمیں اپنے شہدا اور غازیوں کے سامنے شرمندہ کرکے رکھ دیا ہے دینی ،دانشور ، سیاسی ، سماجی ، کاروباری حلقے گویا تمام مکاتب فکر اس بات پر متحد ہوگئے ہیں کہ ہمارے شہدا اور ان کے مزار اور یادگاروں کی حفاطت اور تقدس پر کبھی آنچ نہ آنے دیں گے ریاست کا تقدس پہلے ہے کیونکہ مملکت خداداد پاکستان ہے تو ہم ہیں ہماراوطن اللہ کا انعام ہے ۔