• news

افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے دفاع پاکستان کونسل آج ریلیاں نکالے گی

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)دفاع پاکستان کونسل نے 9مئی کے سانحہ کو پاکستان کی تاریخ کا المناک ترین واقعہ قرار دیتے ہوئے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے آج (بروز جمعہ )پاکستان بھر میں نماز جمعہ کے بعددفاع پاکستان کونسل ریلیاں منعقد کی جائیں گی جبکہ سب سے بڑا اجتماع کراچی میں ہوگامقررین نے واضح کیا ہے کہ ختم نبوت ، پاکستان اور مسلح افواج قوم کی ریڈ لائن ہیں حکومت اور ادارے واقعہ میں ملوث عام افراد کے ساتھ اس گھنائونی سازش کے اصل منصوبہ سازوں ، سہولت کاروں اورعملی جامہ پہنانے والے نام نہاد سیاسی قائدین پر گرفت مضبوط کر کے انہیں نشان عبرت بنائے تاکہ یہ گھنائونا باب یہیں پر بند ہو سکے جی ایچ کیو ہماری قومی تنصیبات میں شامل ہیں ہمیں سیاست اور دہشت گردی میں فرق کو جاننا ہوگا فوجی تنصیبات ،گاڑیاں، کور کمانڈر ہاؤس جلانے والا سیاست دان نہیں ہوسکتا ادارے اپنا فوری کردار ادا کریں اورسیاست کی آڑ میں دہشت گردی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ان خیالات کا اظہاردفاع پاکستان کونسل کے رہنما مولانا احمد لدھیانوی، مولانا فضل الرحمان خلیل ، وفاق المدارس کے صدرقاضی عبدالرشید، یونائیٹڈ چرچ آف پاکستان کے بانی چیئرمین بشپ نذیر عالم ،پاک ہندو دھرم کے چیئرمین ڈاکٹر پنڈت راکیش چاند،آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل (ر)حمید گل مرحوم کے صاحبزادے و تحریک نوجوانان پاکستان کے سربراہ عبداللہ گل اورانجمن تاجران کے رہنما شرجیل میرسمیت دیگر مقررین نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام راولپنڈی میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب میں کیامولانا احمد لدھیانوی نے کہا کہ کل پورے پاکستان میں بعد از نماز جمعہ دفاع پاکستان کونسل ریلیاں منعقد کی جائیں گی افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے بعد از نماز جمعہ سب سے بڑا اجتماع کراچی میں ہوگاانہوں نے کہا ہمیں دہشت گرد اور انتہا پسند کہا گیا حالانکہ ہم نے ہمیشہ آگ پر پانی پھینکا دہشت گردوں کی دہشت گردی کو ناکام بنائینگے سیاست کو جس مقام پر پہنچایا گیا اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی سیاست داں سیاست کریں لیکن ملک میں افرا تفری نہ پھیلائیں عمران خان اور اسکے کارکن سیاست میں مذہب کا استعمال کرنے سے اجتناب کریں یہودی اور مودی ملک میں مذہبیجنگ کروانا چاہتا ہے 9 مئی کے واقعات کے دن محب وطن پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک گئے دشمن چاہتا ہے لڑائی ہو خانہ جنگی ہو لیکن ہم یہ نہیں ہونے دینگے افواج پاکستان کی پشت پر کھڑے ہوکر دشمن کو پیغام دینا چاہتے ہیں ہم ایک ہیں جو جو دہشت گرد پکڑا جارہا ہے کوئی ممی ہے تو کوئی ڈیڈی ہے اب جو پکڑے جائینگے وہ ہائے ہائے کرینگے پاکستان کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔

ای پیپر-دی نیشن