• news

گرفتاری کا ڈر، تحریک انصاف کے سینیٹرز نے پارلیمنٹ آنا چھوڑ دیا

اسلام آباد(خبرنگار )پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرز نے  گرفتاری کے ڈر سے پارلیمنٹ آنا چھوڑ دیا، اپنی قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس بھی ملتوی  کردیئے جبکہ منعقد ہونے والے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں  میں بھی سب غیرحاضر ہوتے ہیں ۔اس خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرز نے پارلیمنٹ آنا چھوڑ دیاہے پی ٹی آئی کا کوئی سینیٹر پارلیمنٹ  نہیں آتا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین وچیئرپرسن نے اپنی کمیٹیوں کے اجلاس ملتوی کرنا شروع کردیئے ہیں ۔18مئی کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کااجلاس تھا جس کوچیئرپرسن  سینیٹرسیمی ایزدی  نے  منسوخ کردیا گیا اس سے قبل 17مئی کو قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کااجلاس تھا اس کو بھی چیئرمین ہمایوں مہمند نے منسوخ کردیا تھا15مئی کو سینیٹ  کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس تھا جو جو چیئرمین سینیٹر ولید اقبال نے منسوخ کردیاتھااس سے پہلے 10مئی کو  بھی  سینیٹ  کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کاشیڈول اجلاس منسوخ کردیا گیاتھا۔اس سے قبل 9مئی کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس شیڈول تھا جس کو چیئرمین ذیشان خانزادہ نے منسوخ کردیاتھا ۔18مئی کو قائمہ کمیٹی تعلیم  اورنجکاری کااجلاس ہوامگر اس میں بھی کوئی پی ٹی آئی کاسینیٹر شریک نہیں ہوا۔اس سے قبل 17مئی کو قائمہ کمیٹی خزانہ کااجلاس ہوامگر اس میں بھی پی ٹی آئی کاایک سینیٹر شریک نہیں ہوا۔اس حوالے سے پی ٹی آئی کے سینیٹرز سے رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر کسی سے رابطہ  نہیں ہوسکا

ای پیپر-دی نیشن