کرونا:9نئے کیس، شرح 0.30فیصد، 8مریضوں کی حالت تشویشناک
اسلام آباد (خبرنگار)قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے9کیس رپورٹ ہوئے اور 8 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ جمعرات کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار957 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے9 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.30فیصد رہی اور اس دوران کرونا وائرس سے کوئی ایک مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ8مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ لاہور میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 264ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے4 ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسزکی شرح 1.52فیصد رہی ۔