• news

20 سے زائد ڈکیتیاں، پولیو ورکر بھی لٹ گئے، کئی گھروں کا صفایا

لاہور (نامہ نگار) ڈاکوؤں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے فیکٹری ایریا میں صابر علی کے گھر سے 20 لاکھ، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، نواب ٹاؤن  میں محمد شفیع سے  2لاکھ  47ہزار روپے، موٹر سائیکل اور موبائل فون، رائیونڈ میں اسحاق کے ڈیرے سے ایک لاکھ 33ہزار اور تین موبائل فون، مانگا منڈی میں اقبال سے ایک لاکھ 30ہزار اور موبائل فون، شاہدرہ میں محسن علی سے موٹر سائیکل اور ہزاروں روپے، لیاقت آباد میں شہزاد سے 53 ہزار اور موبائل فون، ڈیفنس بی میں یوسف سے 45ہزار اور موبائل فون، مغلپورہ میں ڈاکوؤں نے پولیو ورکرز کرن نور اور کرن عارف سے  بیگ، ہزاروں روپے اور  2 موبائل فون لوٹ لئے۔ ڈیفنس، بادامی باغ اور نولکھا میں سے 3 کاریں جبکہ لوئر مال، شفیق آباد، کوٹ لکھپت، ہنجروال، جوہر ٹاؤن، چوہنگ اور ساندہ سے 7 موٹر سائیکلیں چوری  ہو گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن