• news

جے یو آئی کا پانچ رکنی پارلیمانی وفد پانچ روزہ دورے پر چین پہنچ گیا

اسلام آباد(نا مہ نگار)جے یو آئی کا پانچ رکنی پارلیمانی وفد پانچ روزہ دورے پر چین پہنچ گیاوفد کی قیادت جے یو آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کر رہے ہیںوفد میں ایم این اے مولانا جمال الدین، سمیت بلوچستان کے ایم پی ایز یونس زہری، شام لال اور اصغر ترین شامل ہیںجے یو آئی کا پارلیمانی وفد چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے رہنمائوں سے ملاقاتیں کرے گا۔وفد چین کی بزنسز کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کرے گاملاقاتوں میں پاک چین دو طرفہ تعلقات اور دونوں ممالک کی ترقی کے امور پر بات چیت کی جائے گی ملاقاتوں میں سی پیک سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن