اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ سے وکلا کی ملاقات کیلئے اجازت دیدی
اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماں جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ سے وکلا کی ملاقات کیلئے اجازت دے دی۔گذشتہ روزسماعت کے دوران وکیل تیمور ملک،فائزہ ملک اور ملک ریاض عدالت میں پیش ہوئے۔