• news

وزیرآباد میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 3 بچے زخمی

وزیرآباد (نامہ نگار) آوارہ کتے نے تین کمسن بچوں کو نوچ ڈالا۔ موضع کوٹ خضری لمبڑ چوک کے قریب 7 سالہ بچی شانزاد ‘ 3 سالہ جنت فاطمہ اور 5 سالہ مبشر کھیل رہے تھے کہ آوارہ کتے نے ان پر حملہ کر دیا۔ شانزا کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں طبی امداد دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن