• news

گوجرانوالہ: سبق یاد نہ کرنے پر طالبعلم پر وحشیانہ تشدد

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سبق یاد نہ کرنے پر سرکاری سکول ٹیچر کا طالبعلم پر ظالمانہ تشدد‘ چھڑیوں کے وار سے بچے کے جسم پر زخم بن گئے۔ والد نے ٹیچر کیخلاف کارروائی کیلئے سی ای او ایجوکیشن کو درخواست دے دی۔  تفصیلات کے مطابق نیائیں چوک کے رہائشی رانا عمران اشرف کا بیٹا محمد علی عمران گورنمنٹ اے ڈی ماڈل ہائی سکول چوک نیائیں میں جماعت ہشتم کا طالبعلم  ہے۔ سکول کے عربی ٹیچر محمد قاسم نے سبق یاد نہ کرنے پر طالبعلم علی عمران کو چھڑیوں سے مارا۔ بچے کے جسم پر جگہ جگہ زخم بن گئے ہیں جس وجہ سے بچے کو بیٹھنے اور لیٹنے میں شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور وہ سکول جانے سے بھی قاصر ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن