دیر لوئر: غیرت کے نام پر بھائی نے بہن‘ بہنوئی کو قتل کر دیا
دیر لوئر (این این آئی) غیرت کے نام پر ایک شخص نے بہن اور بہنوئی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز تیمر گرہ نادرا دفتر کے قریب ملزم نے اپنی بہن حسنی بی بی سکنہ چنار کوٹ میدان اور ان کا شوہر امان اللہ ولد بہادر خان سکنہ معیار کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پولیس نے ملزم نصیر اللہ ولد غلام ربانی کو گرفتار کر لیا۔