رواں سال بغیر ہیلمٹ 6 لاکھ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی گئی
لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس کا بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ رواں سال کے دوران بغیر ہیلمٹ 6 لاکھ سے زائد موٹر سائیکلسٹ کے خلاف کارروائی کی گئی۔ سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ سخت کریک ڈاؤن سے ہیڈ انجری کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے۔ مال روڈ پر 95 فیصد شہریوں نے ہیلمٹ کی پاسداری کرنا خوش آئند ہے۔