• news

پی ٹی آئی کی ملک دشمن سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے :رانا اکرام ربّانی 

لاہور(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور پنجاب اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف رانا اکرام ربّانی نے موجودہ ملکی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کی عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملکی وحدت اور سا لمیت کو پارا پارا کرنے کیلئے ہر منفی ہتھکنڈا استعمال کیا ہے۔ پی ٹی آئی کی وطن دشمنی پر اب کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے ۔ پی ٹی آئی کی ملک دشمن سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے ۔وہ اپنی رہائشگاہ پر پاکستان پیپلز پارٹی اوکاڑہ کے کارکنان کے وفد سے بات چیت کررہے تھے۔ رانا اکرام ربّانی نے کارکنان کو ہدایت کی کے وہ عوام سے روابط کو مضبوط بنائیں اور انکو بلخصوص نوجوان طبقے کو عمران خان اور ا±سکے ٹولے کی مجرمانہ غفلتوں اور وطن دشمن عزائم سے آگاہی دیں۔ رانا اکرام ربانی نے کہا کہ پوری قوم اپنی پاک افواج کے شانا بشانہ کھڑی ہے اور ہم وطن عزیز کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور جانیں دیکر ملک و ملت کا دفاع کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن