قوم افواج پاکستان کےساتھ ،بہادر افواج نے بڑے صبر وتحمل کا مظاہرہ کیا:عبدالغفور راشد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہل حدیث کے نائب امیر ، ناظم ذیلی تنظیمات اورممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے آرمی تنصیبات کو جلانے کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔سیاسی جماعت کے بلوائیوں نے وہ کچھ کردیا جو دشمن بھی نہیں کرسکا تھا۔بہادر افواج نے بڑے صبر وتحمل کا مظاہرہ کیا ، ورنہ جوابی ردعمل کی صورت میں نقصان بہت زیادہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کرنا ہرشہری اور سیاسی جماعت کا حق ہے۔ لیکن اداروں کا احترام اور جمہوری روایات کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں کا سیاست میں کوئی کردار نہیں ہے لیکن اگر کسی پارٹی اس حوالے سے شکایت تو اسے آئینی اور قانونی طریقے سے احتجاج کرنے کا حق ہے، جس کا جمہوری اور سیاسی طریقہ کار موجود ہے۔9مئی کے واقعات میں ہمیں جمہوری روایات کو ترک نہیں کرنا چاہئے تھا۔جن لوگوںنے دہشت گرد ی کی ہے۔انہوں نے ریڈ لائن کراس کی ہے۔ایسے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، انہیں قرار واقعی سزا دینی چاہیے۔