• news

یو ایم ٹی میں انٹرا سکول لاءموٹ کورٹ مقابلوں 2023 کا انعقاد

لاہور(نیوز رپورٹر ) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے سکول آف لاءاینڈ پالیسی (ایس ایل پی) کے زیر اہتمام جوہر ٹاو¿ن کیمپس میں پہلے انٹرا سکول لاءموٹ کورٹ مقابلوں 2023 کا انعقاد کیا گیا جس میں جسٹس (ر) حسنات احمد خان، جسٹس (ر)جمشید رحمت اللہ، سید حامد حسین (ر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سمیت قانونی ماہرین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا نے کہا کہ انٹرا سکول لاءموٹ کورٹ مقابلے یو ایم ٹی کے لاءسٹوڈنٹس کی صلاحیتیں اور فیکلٹی کی لگن کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ڈین سکول آف لاءاینڈ پالیسی ڈاکٹر کاشف زیدی نے بتایا کہ یو ایم ٹی کے سکول آف لاءاینڈ پالیسی میں تجربہ کار فیکلٹی ممبران طلباءکی بہترین صلاحیتوں کے مطابق رہنمائی اور تربیت کرتے ہیں۔ جسٹس (ر) حسنات احمد خان اور دیگر ججز نے یو ایم ٹی لاءکے طلباءکی خود اعتمادی کوسراہا۔ جسٹس (ر) حسنات احمد خان نے کہاقانونی پیشہ ور افراد کی حوصلہ افزائی کرتے ا نکا کہنا تھا کہ وہ اپنے کام کو پوری ذمہ داری اور اخلاقیات کے احساس کے ساتھ کریں۔ ڈاکٹر اوروکلاءکا پیشہ مقدس ہے، وکلاءلوگوں اور معاشرے کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ تقریب کے اختتام پر ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا نے مہمانانِ خصوصی کو سووینئرز بھی پیش کیے۔

ای پیپر-دی نیشن