• news

9 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ دن بن چکا:ذوالفقار علی بدر


لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان ذوالفقار علی بدر نے اپنے بیان میں کہا کہ 9 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ دن بن چکا ہے اور اسے پاکستان کے اندر سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائےگا۔پچھلے سال بھی 25 مئی کو اسی جماعت نے اسلام آباد میں گاڑیوں کو جلا دیا تھا اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔عمران خان نے ابھی تک ان تمام واقعات کی مذمت نہیں کی۔ لیکن انہوں نے اپنے پکڑے جانے والوں لوگوں کی مذمت کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن