• news

عمران نیازی دشمن کے ایجنڈے  پر کام کر رہاہے:خالد جوئیہ


کاہنہ( نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد خالد جوئیہ جھیڈو نے کہا ہے کہ ملک میں افراتفری جلاو گھیراو کی وجہ چیف جسٹس ہیں جنہوں نے ملک و قوم کی مفاد سے ہٹ کے فیصلے دیئے۔ چیف جسٹس ایک دفہ ہی عمران نیازی سے پوچھ لیتے کہ پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلیاں کیوں توڑی گئی پھر فیصلہ کرتے تو اچھا ہوتا۔ عمران نیازی دشمن کے ایجنڈے پر کام کر رہاہے۔جو کبھی کامیاب نہیں ہوسکے گا۔ تحریک انصاف جمہوریت پسند جماعت نہیں بلکہ انتشارپسند جماعت ہے اس سے قبل اس پر پابندی لگنی چاہیے تھی۔

ای پیپر-دی نیشن