قوم یکطرفہ نظام انصاف نہیں چلنے دے گی:ریاض گجر
فیروزوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن )تنظیمی کے جنرل سیکریٹری اور سابق چیئرمین ایم سی فیروزوالہ چوہدری محمد ریاض گجر نے کہا کہ اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے کامیاب دھرنا اور احتجاج سے ثابت ہوگیا ہے کہ پوری قوم یکطرفہ نظام انصاف نہیں چلنے دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری محمد ریاض گجر نے کہا کہ عمران خان کی اصل شکل کو عوام نے دیکھ لیا ہے۔ ملک بھر میں پہلی مرتبہ عمران خان کے اشارے پر حساس تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا اور قومی شہداءکی یادگاروں کی توہین کی گئی۔