ڈسٹرکٹ جےل شےخوپورہ مےں قےدےوں کو سہولےات دےنے کےلئے رشوت خوری کا انکشاف
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں حوالاتیوں اور قیدیوں سے چکی بند کرنے اور بند چکی سے نکالنے ، ملزم سے وکالت نامے پر دستخط کرانے، سپیشل ملاقات کرانے ، بحفاظت سامان قیدی تک پہنچانے پر رشوت کے ریٹ مقرر کر دئیے گئے جبکہ رشوت نہ دینے والوں کو مختلف حیلے بہانوں سے اذیت ،تشدد کرنا بھی ڈسٹرکٹ جیل میںمعمول بن گیا ،رشوت لینے میں ڈسٹرکٹ جیل کا ایک مخصوص ٹولہ ہے جوحوالاتیوں اور قیدیوں سے مبینہ طور پر بھاری رشوت لےکر مراعات دیتا ہے اس بات کا انکشاف ڈسٹرکٹ جیل سے رہا ہونے والے حوالاتی سجاد علی نے اینٹی کرپشن کو دی جانے والی درخواست میں کیا انہوںنے الزام عائد کیا کہ وہ ایک مقدمے میں ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں بطور حوالاتی بند تھا اس دوران حفاظتی بند چکی کو کھولنے کیلئے لگاتار 5 ماہ تک فی ماہ مجھ سے 20 ہزار اور بعدازاں ریٹ بڑھا کر 25 ہزا ر کر دیا گیا تھا جبکہ چکی سے نکال کر بیرک میں بند کرنے کیلئے ایک لاکھ روپے رشوت دی اسی طرح جیل میںرہنے کیلئے محض معمولی سکون کیلئے ہر کام کے ریٹ مقرر ہیں رابطہ کرنے پر جیل حکام نے بتایا کہ جیل کی دنیا بس ایسی ہی ہے اگر ایسا ہوا تو کارروائی کی جائیگی۔