• news

عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیڈبلوکی روڈ کی تعمیر کا افتتاح


پھول نگر (نامہ نگار) عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیڈبلوکی روڈ کی تعمیر کا افتتاح سابقہ ایم این اے مسلم لیگ ن رانا محمدحیات خان سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان سابق چیئرمین ضلع قصور رانا سکندر حیات خان نے کردیا سڑک پر ایک ارب پندر کروڑ روپے لاگت آئے گی ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے رانا محمد حیات خان نے کہا کہ ہمارا مقصد اپنے علاقے کی عوام کی خدمت کرنا ہے ہمارے سیاسی حریف پنجاب کی بڑی وزارتوں پر برج مان رہے لیکن پھولنگر کے ساتھ انہوں نے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیاافتتاحی تقریب میں حاجی خالد محمود بھٹی مولانا سمیع خان سردار رحمت اللہ ڈوگر رانا شہزاد اقبال رانا محبوب اقبال رانا فیصل حیات سمیت علاقہ بھر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن