سید والا: شادی سے انکار پر نوجوان نے فائرنگ کرکے منگیتر کو قتل کر دیا
سید والا(نامہ نگار)شادی سے انکار پر جواں سال منگیتر کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گا¶ں ہیبوکے بالا میں جاوید اقبال کی کچھ عرصہ پہلے اپنی کزن ردا پروین سے منگنی طے ہوئی اب لڑکے والوں نے شادی رچانے کی خواہش کی۔تو لڑکی اور اس کے گھر والوں نے مبینہ طور پر منگنی ہی توڑ ڈالی اسی رنجش پر جاوید اقبال نے اپنی منگیتر 18 سالہ ردا پروین کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔