مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے والا آج خود جیل سے خوفزدہ ہے:حناپرویز بٹ
لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) ڈسڑکٹ لاہور یوتھ کوآرڈینیٹر حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان کو اپنا نام بدل کر ”خوفزدہ خان “رکھ لینا چاہیے۔مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے والا آج خود جیل سے خوفزدہ ہے۔مریم نواز 2 مرتبہ خاتون ہوکر جیل جانے سے گھبرائی نہیں بلکہ عمران حکومت کے ہر غیر قانونی ہتھکنڈے کا صبرسے مقابلہ کیا۔ آج عمران خان پولیس اور جیل کے نام سے ہی ڈرنا شروع ہو جاتے ہیں۔ نوجوان نسل کو گمراہ کرکے خود کو دیوتا سمجھنے لگ گئے تھے۔
آج جو لوگ جیلوں میں ہیں انکے والدین عمران خان کو بددعائیں دے رہے ہیں ۔