تجاوزات کیخلاف آپریشن ‘مزاحمت پر 17افراد گرفتار‘8مقدمات درج
لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس نے تجاوزات کےخلاف آپریشن کردوران مزاحمت کرنے پر 17 افراد کو گرفتارکر کے ان کےخلاف 8 مقدمات درج کردئیے ہیں۔سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)مستنصر فیروز نے کہا ہے کہ روڈ پر تجاوزات قائم کرنا قبضہ کرنے کے مترادف ہے۔ غلط پارکنگ اور تجاوزات ٹریفک جام میں سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ شہریوں کی آسانی اور ٹریفک کے بہاو¿ میں خلل ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جار ہے۔ سرکل آفیسر مغلپورہ نے جی ٹی روڈ سنگھ پورہ منڈی پر آپریشن کیا، ڈی ایس پی محمد اسلم نے کوٹ لکھپت آپریشن کے دوران مزاحمت پر 17 ریڑھ بانوں کو گرفتار کرتے ہوئے 8 مقدمات درج کروا دئیے گئے ہیں۔ سی ٹی او لاہور کے حکم پر 24 شاہراہوں پر تجاوزات کےخلاف گرینڈ آپریشن کےلئے 9 مقامات پر عارضی اینٹی انکروچمنٹ کیمپ قائم کردئیے گئے ہیں۔علامہ اقبال روڈ، شالیمار لنک روڈ، داروغہ والا، مین بلیوارڈ ملتان روڈ، چونگی امرسدھو اور مَ روڈ سمیت مصروف شاہراہوں پر کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔ سی ٹی او نے ڈویژنل افسران، سرکل افسران اور سیکٹر انچارجز کو بلاتفریق کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ تجاوزات نہ ہٹانے پر دکانداروں کےخلاف مقدمات درج کروائے جائیں اور تاجر یونینز سے مل کر دکانوں کے آگے لگی تجاوزات کو فوری ہٹایا جائے۔مارکیٹوں میں ون وے ٹریفک روکنے کےلئے اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے، ٹریفک مسائل کے ممکنہ حل کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔